آسٹریلوی گالفر جیسن ڈے نے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

آسٹریلوی گالفر جیسن ڈے نے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

  



نیویارک (اے پی پی) آسٹریلوی گالفر جیسن ڈے نے بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے عالمی درجہ بندی میں روری میکلورے سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ جیسن ڈے نے شگاگو میں ہونے والی بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا اور ساتھ ہی ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ روری میکلورے اس ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ جیسن ڈے کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ نمبر ون بننے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ چیمپئن شپ کے دوران بہت نروس تھے کیونکہ یہ ایونٹ ان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ جیتنے اور ورلڈ نمبر ون بننے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

، مستقبل میں بھی جیت کے تسلسل کو براقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی