آل کراچی ینگ بلال انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ شاہین نے جیت لیا

آل کراچی ینگ بلال انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ شاہین نے جیت لیا

  



کراچی (آئی این پی) ینگ بلا ل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی ینگ بلال انی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ینگ شاہین نے مد مقابل سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 2-1سے شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔سرحد اسپورٹس نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی اور گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کردیئے ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر کے آرگنائزر عنایت خٹک نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پی ٹی آئی لانڈھی ٹاؤن یوسی نمبر3کے آرگنائزر طاؤس خان ،یوسی نمبر3یوتھ کے صدر قلندر خان و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ریفری کے فرائض جمیل ناز نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...