ماریہ شراپووا فٹ ہوگئیں، چائنہ اوپن میں جلوہ گر ہوں گی

ماریہ شراپووا فٹ ہوگئیں، چائنہ اوپن میں جلوہ گر ہوں گی
ماریہ شراپووا فٹ ہوگئیں، چائنہ اوپن میں جلوہ گر ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور انہوں نے رواں ماہ کے آخر چین میں شروع ہونے والے ویمنز ایونٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپووا نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں عالمی نمبر تین نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور وہ چائنہ اوپن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔ چائنہ اوپن 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔