قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ کل اختتام پذیر ہوگا

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ کل اختتام پذیر ہوگا

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں نصیر بندہ سٹیڈیم میں جاری قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ (کل) بدھ کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 26 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں قومی ٹیم کے 21 کھلاڑی گول کیپرز طلال خالد اور علی حیدر، فل بیک میں مبشر بیگ، فیصل شاہ، عاطف مشتاق، ہاف بیک میں فیضان، ابوبکر، محمد قاسم، سکندر مصطفی، محمد عدنان، جنید کمال اور فاروڈرز میں شان، اظفر، دلبر حسن، فہد، سہیل ریاض، محمد عتیق، بلال قادر، عدنان انور، محمد نوید رضوان شامل ہیں، جبکہ 5 سٹینڈز بائی کھلاڑی جن میں گول کیپر علی رضا، بیک میں زاہد اللہ، اسفند یار، سہیل اور محسن صابر شامل ہیں۔

، دوسرا مرحلے کیلئے کھلاڑی 27 ستمبر کو رپورٹ کریں گے اور تربیت 28 ستمبر سے شروع ہوگی، 6 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 7 اکتوبرکو ملائیشیاء روانہ ہوگی اور 10 اکتوبر کو ارجنٹائن کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پانچواں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 18 اکتوبر تک جوہر باڑو ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی