شرح سود میں کمی سے بینکوں کا منافع کم ہو سکتا ہے ؛ موڈیز

شرح سود میں کمی سے بینکوں کا منافع کم ہو سکتا ہے ؛ موڈیز

  



 کراچی (اکنامک رپورٹر) موڈیز نے پاکستان کے بڑے بینکوں کی ریٹنگ کو مستحکم رکھا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا ہے کہ شرح سود میں کمی سے بینکوں کے منافع میں کمی آسکتی ہے۔موڈیز کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ شرح سود میں کمی کے باعث بینکوں کے منافع میں کمی آسکتی ہے۔ جبکہ نئے بانڈز کی نیلامی میں بینکوں کی جانب سے کم دلچسپی کا امکان ہے۔دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ہے کہ بینک چھوٹے کاروبار پر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے جس کے باعث معاشی ترقی میں تیزی آسکتی ہے۔ اور بینکوں کے شرح منافع میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2014 سے اب تک مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 4 مرتبہ کمی کی جا چکی ہے اور اس وقت شرح سود 40 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

مزید : کامرس


loading...