عالمی اور مقامی سطح پر چاول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

عالمی اور مقامی سطح پر چاول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

  



 کراچی (اکنامک رپورٹر) بین الاقوامی اور مقامی سطح پر چاول کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں، چاول کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا زرعی ریلیف پیکج نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ کاشت کاروں کے مطابق رواں سال عالمی اور مقامی سطح پر چاول کی گرتی قیمتوں کے باعث کسانوں کو فی ایکڑ تیس ہزار روپے نقصان پہنچا، جو حکومت کے زرعی پیکج کے تحت فی ایکڑ پانچ ہزار روپے امدادی قیمت کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے، چاول کی نئی فصل کی قیمت گذشتہ سال کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہے، کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان چاول کی برآمد میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جو بڑے پیمانے پر ایران، چین، متحدہ عرب امارات اور افریقی ممالک کو چاول برآمد کرتا ہے، لیکن گرتی قیمتوں کے باعث بین الاقوامی تاجر خریداری سے کترا رہے ہیں۔

مزید : کامرس