وارد ٹیلی کام پری پیڈ اور گلو صارفین کیلئے ایزی مینو کی سہولت متعارف

وارد ٹیلی کام پری پیڈ اور گلو صارفین کیلئے ایزی مینو کی سہولت متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام کا ایک اور اعزاز ، پاکستان میں پہلی مرتبہ پر ی پیڈ USSDمینو (Menu)کی سہولت متعارف کروا دی، وارد پری پیڈ اور GLOWصارفین اب اس سہولت سے فوری فیض یاب ہو سکیں گے ۔USSDمینو کی تیز ترین سہولت کے ذریعے وارد صارفین اب ہیلپ لائن کال کئے بغیر تمام سروسز بغیر کسی رکاوٹ کے بآسانی حاصل کر سکیں گے۔یو ایس ایس ڈی مینو کی فوری، تیز ترین اور آسان سروسز حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائلز فونز سے ابھی *321# ڈائل کریں اس کے فوری بعد آپ کے فون سکرین پر ایزی مینو کی تمام سروسز دستیاب ہوں گی ۔ ایزی مینو کی سہولیات حا صل کرنے کیلئے اپنی فون سکرین دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور بغیر کسی فیس اور چارجز کے ایزی مینو کی تیز ترین سروسزسے لطف اٹھائیں ۔

مزید :

کامرس -