پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤ نڈر الائنس گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں ...

  



لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے 2015-16میں پیاف فاؤ نڈر الائنس گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے لاہور چیمبر سے وابستہ سینکڑوں ٹرانسپورٹروں نے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے چیمبر انتخابات میں بھر پور شر کت کا اعادہ کیا ہے گزشتہ روز پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کی میٹنگ میں چیئر مین سلطان محمو د بچو ، صدر ملک شو کت ، سیکرٹری انفار میشن مرزا اشد اقبال بیگ ،مجاہد مقصو د بٹ، علیم بٹ ، شراف گل ،سید مختار علی شاہ ، شاہد مقصو د ، سید امیر اور شاہد بلال سمیت دیگر مو جو د تھے ۔رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ آج ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں بھی پیاف فاؤنڈر الائنس حریف گروپوں کو چاروں شانے چت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر ملک کا پریمیم چیمبر ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاہور چیمبر کی اپنی ایک پہچان ہے ، انہوں نے کہاکہ پیاف فاؤنڈر الائنس کی جانب سے مختلف قسم کی فیسوں میں کمی کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔

،انہوں نے کہاکہ لاہو رچیمبر آف کامرس کے نئے آنے والے صدر شیخ ارشد ایک مدبر ، دور اندیش اور تاجر دوست انسان ہیں ان کی سربراہی میں لاہور چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے حل کروایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فاؤ نڈر الائنس کے امیدوران کو پیشگی مبار کباد پیش کر تے ہیں اور اس امر کا اظہا ر کر تے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ہمیشہ پیاف فاؤنڈر کا بازو بن کے رہے گا ۔

مزید : کامرس