ایف بی آر ستمبر کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ایف بی آر ستمبر کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)ستمبر کیلئے ٹیکس محصولات کا ہدف 281.7ارب روپے مقرر کیا گیا تھا،جو ایک بار پھر حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ایف بی آر اب تک ٹیکس کی مد میں 130ارب روپے ہی حاصل کر سکا،جبکہ اس ماہ کے لئے 152 ارب حاصل کرنے باقی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے تیسرے ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکا م رہا، تیسرے ماہ کے آخری چھ دنوں میں ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک سو باون ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔ جو عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ناممکن نظر آ رہا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر کے لیے ٹیکس محصولات کا ہدف دو سو اکیاسی اعشاریہ سات ارب روپے ایک بار دوبارہ حاصل نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ایف بی آر اب تک ایک سو تیس ارب روپے ہی حاصل کر سکا ہے۔ واضع رہے اس سے قبل ایف بی آر حکام رواں مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے ابتدائی دو ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کے ہدف سے تینتیس ارب روپے پیچھے تھا۔

مزید :

کامرس -