سٹیل مل ملازمین کو عید سے قبل دو ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں

سٹیل مل ملازمین کو عید سے قبل دو ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) سٹیل مل ملازمین کی عید سے قبل ہی عید ہوگئی۔ وزرات خزانہ نے 96 کروڑ روپے کی رقم دو ماہ کی تنخواہوں کی مد میں جاری کر دیئے۔ پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو عید سے قبل جون اور جولائی دو ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔ تنخواہوں کی مد میں وزارت خزانہ نے 96 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ سٹیل مل ملازمیں چار ماہ سے تنخواہوں کے منتظر تھے۔ دوسری جانب ماضی میں بدانتظامی کے باعث پاکستان سٹیل ملز کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔ رقم کی قلت کے باعث انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھی حکومتی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پیکچ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فولاد بنانے والے اس ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کامرس