لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے پہلے روزمند ی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر63کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا5 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ49کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس4.87پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5498.17 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل5 لاکھ72 ہزار 300 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز19لاکھ58 ہزار200حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے۔ الیکٹرک لمیٹڈ کے3لاکھ50 ہزارحصص ۔ سدرن الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے60 ہزار حصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے33ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.25 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.00روپے کم ہو گئی۔