لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فانڈر الائنس فتخ کے جھنڈے گاڑے گا‘عظیم قصوری

لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فانڈر الائنس فتخ کے جھنڈے گاڑے گا‘عظیم قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2015-16میں پیاف فانڈر الائنس فتخ کے جھنڈے گاڑے گا۔ آج ایسوسی ایٹ کلاس کے تاجروں کے درمیان رن پڑے گا۔تاہم میدان پیاف فاؤنڈر الائنس ہی مارے گا۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوٹل اینڈ ٹورازم کے چےئرمین و ممبر فاونڈر گروپ عظیم قصوری نے گزشتہ روز کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈر الائنس کی فتخ کے بعد کہی۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی تمام مارکیٹوں کے تاجروں کی کثیر تعداد پیاف فاؤنڈر الائنس کو حمایت کا یقین دلا چکی ہے ۔ کارپوریٹ کلاس کا الیکشن جیتنے پر پیاف فاؤنڈر الائنس کی پوری قیادت اورووٹروں اور سپورٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں بھی پیاف فاؤنڈر الائنس حریف گروپوں کو چاروں شانے چت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر ملک کا پریمیم چیمبر ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاہور چیمبر کی اپنی ایک پہچان ہے ، انہوں نے کہاکہ پیاف فاؤنڈر الائنس کی جانب سے مختلف قسم کی فیسوں میں کمی کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ لاہو رچیمبر آف کامرس کے نئے آنے والے صدر شیخ ارشد ایک مدبر ، دور اندیش اور تاجر دوست انسان ہیں ان کی سربراہی میں لاہور چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے حل کروایا جائے گا۔ کیونکہ شیخ ارشد ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن پر لاہور کی تمام تر تاجر برادری بھر اعتماد کر رہی ہے اور ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ شیخ ارشد کے لاہور چیمبر کے صدر بننے کے بعد لاہور چیمبر کے بارے میں حریف گروپوں کا منفی پروپیگنڈا بھی دم توڑ جائے گا کیونکہ لاہور چیمبر حقیقت میں سب تاجروں کا نمائندہ ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس کی قیادت میاں اشرف ، افتخارعلی ملک ، انجم نثار ، محمد علی میاں ، عرفان اقبال شیخ ، فاروق افتخارسمیت دیگر تمام لیڈراور تاجر بھائیوں کو لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا الیکشن 20165-16 جیتنے پر پیشگی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید :

کامرس -