اردن کی حکومت کا پاکستان سے 4لاکھ ٹن گندم درآمد کافیصلہ

اردن کی حکومت کا پاکستان سے 4لاکھ ٹن گندم درآمد کافیصلہ

  



اسلام آباد (آن لائن) برآمدکنندگان کو گندم کا اضافی ذخیرہ ٹھکانے لگانے کا ایک اور موقع مل گیا، اردن کی حکومت نے پاکستان سے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت تجارت کے مطابق نئی فصل کی آمد سے قبل ہی گندم کا اضافی ذخیرہ ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اردن کی حکومت نے پاکستان سے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔ پنجاب میں اس وقت پانچ لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جس سے باآسانی اردن کی طلب پوری کی جاسکتی ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گندم کی برآمد کے لیے صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خوراک کی جانب سے جلد سمری تیار کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...