ناہموا ر کھیتوں میں ڈر پ اریگیشن موزوں نظام آبپاشی ہے، ماہرین

ناہموا ر کھیتوں میں ڈر پ اریگیشن موزوں نظام آبپاشی ہے، ماہرین

  



سلانوالی (اے پی پی)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ڈر پ اریگیشن سسٹم آبپاشی پانی، کھا د اور دیگر کمیائی اجزا ء پودوں کی ضرورت کے مطا بق انکی جڑوں تک پہنچا تا ہے۔ اس سے نہ صرف کھاد وں کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میں بھی خاطر خوا ہ اضافہ ہو تا ہے۔ نا ہموار کھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی اور زمین پانی ناقص ہو ڈرپ اریگیشن نہا یت موزوں نظام آبپاشی ہے ۔ا س ٹیکنالوجی کے ذریعے کا شت کار و ں کو آبپاشی کے پورے سسٹم پر مکمل کنٹرو ل حاصل ہوتا ہے ۔ڈرپ اریگیشن سے کھاد کی کار کرد گی 90سے 95فیصدتک بڑھ جاتی ہے اور تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...