اسٹیٹ لائف ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور کی طرف سے عشائیہ

اسٹیٹ لائف ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور کی طرف سے عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) اسٹیٹ لائف ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور کی طرف سے اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر شہزاد وحید سمیت تمام عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ ، جنرل سیکرٹری میاں غضنفر اقبال، فنانس سیکرٹری میاں آصف شاہین، ایگزیکٹو ممبران آغا رضوان اعجاز، رانا عرفان، عاصم ایاز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، اس دوران اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے کمرشل ایریا میں میلے کا سماں تھا مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ڈیلر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور پنڈال کے باہر مہمانوں کے استقبال کیلئے موجود تھے صدر سوسائٹی کی آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ عشائیہ کے اختتام پر اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عشائیہ میں سوسائٹی کے صدر شہزاد وحید، جنرل سیکرٹری میاں غضنفر اقبال، فنانس سیکرٹری میاں آصف شاہین سمیت پوری انتظامیہ کی شرکت سے میری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی جس پر میں انکا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور ڈیلرز برادری سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ خوش آئند ہے اور میں انشاء اللہ ڈیلرز برادری کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

مزید :

کامرس -