موسمیاتی تبدیلیاں!

موسمیاتی تبدیلیاں!

  



غیر معمولی موسمی تبدیلیوں نے اپنا اثر دکھایا، کراچی میں درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ تک چلا گیا اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ گرمی کی یہ لہر دو تین دن برقرار رہے گی۔کراچی میں گرمی کی شدت ہے تو شمالی علاقوں خصوصاً بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی اور برسات کا سلسلہ شروع بھی ہو گیا۔ محکموں کی طرف سے خبردار کیا گیا کہ شدید بارش کے باعث جہلم اور چناب میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ اپنی جگہ یہاں تو اسلام آباد اور لاہور میں بھی بارش ہوئی اور اس سے اس خطے میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بارش نے نکاسی آب کے نظام پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا کہ ہر علاقے میں پانی جمع ہو گیا، جس کا اخراج مشکل سے ہوا۔یہ موسمیاتی تبدیلی خود انسانوں کی پیدا کردہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس سے خرابی پیدا کی اور مسلسل کرتے چلے جا رہے ہیں حکومت کو اس تمام تر صورت حال کا جائزہ لے کر نئے اقدامات کر کے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا ہوگا۔ اس کے لئے بین الاقوامی تعاون بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں جو محکمے ذمہ دار ہیں ان کو فرائض منصبی دیانت داری سے ادا کرنا ہوں گے۔

مزید : اداریہ


loading...