لتا مینگیشکر کی کامیڈین کپل شرما کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لتا مینگیشکر کی کامیڈین کپل شرما کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ گلوکارہ لتا مینگیشکر نے کامیڈین کپل شرما کی ڈیبیو فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے سماجی میل جول کی ویب ٹویئٹر پر 85 سالہ گلوکارہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کپل شرما تمہاری فلم جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہے میں تمہیں مبارکباد پیش کرنا چاہوں گی انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ کی فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ واضہ رہے کہ فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کی ہدایات عباس مستانہ نے دیں ہیں جس کی کاسٹ میں کپل شرما ‘ ورون شرما ‘ ارباز خان ‘ سمرن کور ‘مونڈی ‘ ایلی ایورام اور دیگر شامل ہیں مذکورہ فلم 25 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...