ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’وفا کی تصویروں‘‘آج ہوگا

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’وفا کی تصویروں‘‘آج ہوگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "وفا کی تصویروں" پارٹ ٹو کے عنوان سے تقریب آج الحمرا ہال 2شاھراہ قائد اعظم لاہور میں شام 7 بجے منعقد کی جائے گی۔۔ اس بات کا اعلان سید سہیل بخاری سیکریٹری جنرل ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے کی۔ اس تقریب میں فیاض بھلی گروپ ملی نغمات پر پرفارمنس پیش کریں گے۔ورسٹائل گروپ صوفی پرفارمنس پیش کریں گے۔ جبکہ نامور گلوکار ملی نغمات اور دیگر نغمات پیش کریں گے۔ تقریب کی صدارت میاں راشد فرزند علی سرپرست اعلیٰ ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کریں گے۔پاکستان کی فوج کے لیجنڈز، شہداء کے لواحقین، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات کے افراد و شخصیات شرکت کریں گے۔

مزید : کلچر