ایکشن تھرلر فلم’لندن ہیز فالن‘کاپہلا ٹریلر ریلیز

ایکشن تھرلر فلم’لندن ہیز فالن‘کاپہلا ٹریلر ریلیز

  



لندن(آئی این پی) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم"لندن ہیز فالن"کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ۔2013میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی ایکشن تھرلر فلم" اولمپس ہیز فالن"کے سیکوئل"لندن ہیز فالن"کوہدایتکار بابک نجافی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اورا?رون ایکہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر جلوہ گر ہونگے، فلم کی دیگر کاسٹ میں شارلٹ ریلے ، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی شامل ہیں۔مارک گِل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ پروڈکشن کی کہانی برطانوی وزیر اعظم کی پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے، جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کووزیر اعظم کی ا?خری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤ ں کوقتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔ ایکشن سے بھرپورفلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 6مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر