وہ ماں بیٹی جو گزشتہ 15 ماہ سے ائیرپورٹ پر رہ رہی ہیں، انتہائی دلچسپ کہانی

وہ ماں بیٹی جو گزشتہ 15 ماہ سے ائیرپورٹ پر رہ رہی ہیں، انتہائی دلچسپ کہانی
وہ ماں بیٹی جو گزشتہ 15 ماہ سے ائیرپورٹ پر رہ رہی ہیں، انتہائی دلچسپ کہانی

  



نکوسیا (نیوز ڈیسک) آج کل سارے یورپ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کا چرچا ہے جو جنگ زدہ ممالک سے جان اور عزت بچا کر یورپ کا رخ کررہے ہیں، لیکن قبرص میں ایک ایسی ماں بیٹی کا انکشاف ہوا ہے جو 15 ماہ سے بخوشی ایک ائیرپورٹ میں پناہ گزین ہیں اور حکام کی تمام کوششوں کے باوجود ائیرپورٹ کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

یونانی اخبار "Philelefthros" کے مطابق یہ ماں بیٹی اگست 2014ءمیں اسرائیل سے قبرص پہنچیں لیکن لارنا کا ائیرپورٹ سے باہر نہیں نکلیں۔ اخبار کے مطابق دونوں خواتین کو ویزے کی معیاد ختم ہونے پر اسرائیل سے ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان کا تعلق جرمنی سے ہے لیکن انہوں نے وطن واپسی کا سفر جاری رکھنے کی بجائے لارنا کا ائیرپورٹ پر ہی قیام کرلیا۔

وہ ائیرپورٹ کے کارپارک میں سوتی ہیں اور ائیرپورٹ کے واشروم استعمال کرتی ہیں۔ جرمن اور قبرص حکام، پولیس اور ائیرپورٹ انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود خواتین نے ائیرپورٹ سے رخصت ہونے سے انکار کردیا ہے اور مشہور فلم "The Terminal" کی عملی تصویر بن گئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کی خنزیر کے ساتھ شرمناک حرکات منظرعام پر، دنیا بھر میں ہنگامہ

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...