اداکار ارجن رام پال نئی فلم ’’راک آن ٹو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

اداکار ارجن رام پال نئی فلم ’’راک آن ٹو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نئی فلم ’’راک آن ٹو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن رام پال جو اس سے قبل فلم ’’رائے‘‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے وہ میوزیکل فلم ’راک آن ‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا گزشتہ روز پیانو ‘ گٹار اور بہت سے گانے مختلف راگ کے ساتھ گا کر گزارا ‘ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نئی فلم ’’ راک آن ٹو‘‘ کے لئے توجہ مذکور کرنا اور میوزک بنانا تھا۔

مذکورہ فلم کے ہدایتکار شجاعت سوداگر ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں فرحان اختر ‘ ارجن رام پال ‘ پورب کوہلی ‘ پراچی دیسائی اور شردھا کپور شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...