بابرہ شریف کی فلم’’منٹو‘‘دیکھنے کے بعد سرمد کھوسٹ کو مبارکباد

بابرہ شریف کی فلم’’منٹو‘‘دیکھنے کے بعد سرمد کھوسٹ کو مبارکباد
 بابرہ شریف کی فلم’’منٹو‘‘دیکھنے کے بعد سرمد کھوسٹ کو مبارکباد

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ بابراشریف نے اپنی فیملی کے ساتھ مقامی سینما میں فلم ’’منٹو‘‘ دیکھی ۔ ان کو فلم اتنی زبردست لگی کہ انہوں نے سرمد سلطان کھوسٹ کو فون کر کے شاندار ایکٹنگ اور ڈائریکشن دینے پر مبارکباد دی ۔بابرا شریف نے کہا کہ فلم دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میں سمھجتی ہوں کہ فلم میں سرمد نے نصیر الدین شاہ سے بڑھ کر اداکاری کی ہے ۔میرا نئے آرٹسٹوں کو مشورہ ہے کہ وہ فلم’’ منٹو‘‘ کو بار بار دیکھیں کیونکہ ہمارے ملک میں اکیڈمی تو کوئی نہیں ہے وہ اس فلم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں اس پائے کی فلم بنی ہے جو کسی بھی بین الاقوامی فلم سے کم نہیں ہے مجھے یہ فلم دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اورحیرت بھی ۔یہ فلم ان لوگوں کو جواب ہے جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں اچھی فلم نہیں بن رہی ۔اس فلم میں سرمد نے ایک ناخن کو بھی کسی ضابطے کے تحت ہلایا ہے اس کی ایک ایک موومنٹ کو دیکھ کر مجھے ماضی کے ڈائریکٹرزاوراداکار یاد آگئے ،بلاشبہ یہ ایک بڑی فلم ہے جو کمرشل تونہیں ہے لیکن حقیقی معنوں میں آرٹ فلم ہے ۔

مزید : کلچر