”چین! تمہارا بچہ تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے!“ امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا

”چین! تمہارا بچہ تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے!“ امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا
”چین! تمہارا بچہ تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے!“ امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی خطرناک ترین دھمکیوں کے باوجود امریکا کو کبھی اس سے بہت زیادہ خوف نہ رہا تھا کیونکہ اسے یقین تھا کہ شمالی کوریا پر اثر و رسوخ رکھنے والا چین اسے ایک حد سے آگے نہیں بڑھنے دے گا، مگر اب صورتحال بدل رہی ہے اور امریکی اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ شمالی کوریا پر چین کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے، یعنی اب اگر چین کی بات کا بھی اثر نہ ہوا تو شمالی کوریا پر قابو کون پائے گا؟

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
’VoAنیوز‘ کے مطابق ان خدشات کا اظہار سینئر امریکی اہلکاروں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیانات دیتے ہوئے کیا ہے۔ ڈیوڈ شیئر، جو کہ ایشاءاور پیسفک کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں، اور ایڈمرل ہیری ہیرس نے امریکی سینٹ کو بتایا ہے کہ اب شمالی کوریا پر چین کا اثر و رسوخ پہلے سا نہیں رہا اور ایسے حالات میں امریکا کیلئے معاملات خطرناک ہوچکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدگی اور امریکا کو دھمکیوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا زیادہ آزادانہ پالیسی اختیار کررہا ہے۔ چین میں دوسری جنگ عظیم کی یادگاری تقریبات میں بھی شمالی کوریائی حکمران کم جونگ ان نے شرکت نہیں کی، جب کہ ان کے والد بکثرت چین کے دورے کیا کرتے تھے۔

برطانوی وزیراعظم کی خنزیر کے ساتھ شرمناک حرکات منظرعام پر، دنیا بھر میں ہنگامہ
شمالی کوریا نے ایک نئے میزائل اور بعد ازاں ایٹمی ہتھیاروں کے ٹیسٹ کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ اندریں حالات امریکا پریشان ہے کہ اگر چین بھی شمالی کوریا کو روک نہ پایا تو کہیں یہ ملک امریکا کو دی جانے والی ایٹمی دھمکیوں پر عمل ہی نہ کرگزرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -