ریڈیو پاکستان کی ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خدمات نا قابل فراموش ہیں،عطاء محمد خان

ریڈیو پاکستان کی ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خدمات نا قابل فراموش ہیں،عطاء ...
 ریڈیو پاکستان کی ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خدمات نا قابل فراموش ہیں،عطاء محمد خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرتی آگاہی کے حوالے سے جو خدمات دیں ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا میری خواہش ہے کہ ریڈیو پاکستان اپنے تمام تر وسائل کے ذریعے جدید دور میں بھی تمام چینلز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی دیرینہ روایت کی پاسداری کرئے یہ باتیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹ کونسل کپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان نے نمائندہ ریڈیو پاکستان مدثر قدیر سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیں ان کا کہنا تھا کہ الحمراء آرٹ کونسل ثقافت،موسیقی،آرٹ ،ادب اور بچوں میں آگاہی کے حوالے سے نمایاں کام کررہاہے جو اس ادارے کی قومی خدمات تصور کی جاتی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت ہر ہفتے کو الحمراء کے سبزہ زار میں نوجوان اپنا فن لوگوں کے سامنے پیش کرکے داد وصول کرتے ہیں ہماری یہ کوشش ہپے کہ ان نوجوانوں کی قابلیت کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا کے سامنے لائیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ ہمارے نوجوان بھی فنی میدان میں کسی سے کم نہیں اس حوالے سے ہم اب تک چند نوجوانوں کے ناموں کو فائنل کرلیا ہے اور یہ نام وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو چند دنوں تک بجھوادیے جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا ہر اتوار ا آرٹ کونسل قذافی اسٹیڈیم اور الحمراء آرٹ سنٹر میں بچوں میں آگاہی ان کی تربیت اور اخلاقی اقداروں کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ بچے ان پروگراموں سے سیکھ کراپنے روشن مستقبل کی طرف سفر کریں اپنی گفتگو کے اختتام پر مہمان نے سامعین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر برداشت،رواداری پیدا کریں تاکہ مخلوق خدا آپ کی کسی بات سے ناراض نہ ہوایگزکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹ کونسل کپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان کا یہ خصوصی انٹرویو پروگرام راوی کنارے میں نشر کیا گیا جس کی پروڈیوسر حفظہ کاظم تھیں ۔

مزید : کلچر


loading...