سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی اور اپنی سالگرہ اکٹھے مناؤں گی،شاہدہ منی

سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی اور اپنی سالگرہ اکٹھے مناؤں گی،شاہدہ منی
 سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی اور اپنی سالگرہ اکٹھے مناؤں گی،شاہدہ منی

  



لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی عید الالضحیٰٰ کے دن اپنی سالگرہ بھی منائیں گی۔گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ یہ عید میری زندگی کی منفرد عیدوں میں سے ہے کیونکہ اسی روز میری سالگرہ بھی ہے جس سے میری خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ سنت ابراہیمی کی یاد تو دلاتی ہی ہے لیکن ہمیں اس موقع پر سب کو اپنی خوشیوں میں شامل بھی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس عید پر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ اپنی سالگرہ بھی مناؤں گی ۔شاہدہ منی نے کہا کہ اس عید کے موقع پر میری طرف سے میرے پرستاروں کو ڈھیروں دعائیں اور عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مادر وطن کو محفوظ، سلامت اور پر امن رکھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نئے البم پر کام کررہی ہیں۔جس میں ہر طرح کا میوزک شامل کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...