شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں مختار چن اور انمول وفا کی شاندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں مختار چن اور انمول وفا کی شاندار پرفارمنس جاری ہے۔پروڈیوسرز علی طارق اور حسن طارق کے ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر سحر عباس ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مختار چن اور انمول وفا نے کہا کہ اس ڈرامہ کی بات بہترین کامیڈی اور شاندار رقص ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر سحر عباس نے کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انمول وفا نے کہا کہ میں تو پہلی بار شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں مجھے اس تھیٹر میں پرفارم کرکے جو مزا آیا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے تمام فنکاروں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے جس کیلئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں میں مختار چن کی بے ساختہ کامیڈی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے ۔میں مستقبل میں بھی شالیمار تھیٹر میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔