لاہور میں پارٹی نے ساٹھ فیصد غلط امید واروں کو ٹکٹ دیا،پی ٹی آئی کے سروے میں انکشاف

لاہور میں پارٹی نے ساٹھ فیصد غلط امید واروں کو ٹکٹ دیا،پی ٹی آئی کے سروے میں ...
لاہور میں پارٹی نے ساٹھ فیصد غلط امید واروں کو ٹکٹ دیا،پی ٹی آئی کے سروے میں انکشاف

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں بلدیاتی حلقوں میں سروے کرایا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے ساٹھ فیصدغلط امید واروں کو ٹکٹ دیا ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج سے پارٹی قیادت میں سخت تشویش کی لہر دوڑگئی ہے جس کے بعد پارٹی قیادت نے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ لیا ہے کہ لاہور میں ٹکٹ ہولڈر امید واروں کا دو بارہ جائزہ لیا جائے ۔

مزید : لاہور