پرائس مجسٹریٹوں کے 786مقامات پر چھاپے،121گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 786مقامات پر چھاپے،121گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے786مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ32,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،89افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر121افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے32افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔