عیدالاضحی پر شہر بھر میں سری پائے بھوننے پر پابندی،دفعہ 144نافذ
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عید الضحیٰ کے موقع پر شہر میں سری پائے بھوننے پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلے مقامات اور سڑک کنارے سری پائے بھوننے اور جانوروں کی آلائشیں نہروں، نالیوں اور سیوریج کی پائپ لائن میں پھینکنے پر دفعہ 144نافذ ہوگی۔
ڈی سی او لاہور نے کہا کہ یونین کونسلز نمبر 66,65,64,63,62,61,53,52,51,50,49،122,121، 148,147,144,125,124,123اور 150میں سر ی پائے بھوننے کی اجا زت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔