سنٹرل ماڈل سکول(ڈیف) گنگ محل‘ گلبرگ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

سنٹرل ماڈل سکول(ڈیف) گنگ محل‘ گلبرگ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول(ڈیف) گنگ محل‘ گلبرگII‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے چوہدری رحمت علی میموریل اختر مجید گرلز ڈگری کالج‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘ چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ عبدالقدیر بوائز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ ایوب چوک‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘ٹیلی کام فاؤنڈیشن پبلک سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘پاکستان پوسٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ نزد ماچس فیکٹری‘ اسلام پورہ‘شاہدرہ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نزد ماچس فیکٹری‘ اسلام پورہ‘شاہدرہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد651تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...