قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  



لاہور( اپنے خبر نگار سے ) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں واقع تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں الیکشن کرانے اور آڈٹ بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اس سلسلے میں جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے بائی لاز پر عملدرآمد میں کوتاہی برتی ہو گی کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سوسائٹیوں میں آڈٹ تھرڈ پارٹی سے بھی کرایا جائے گا تاکہ کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے ۔

۔

وزیر کوآپریٹو نے کوآپریٹو انسپکٹروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ حکومت نے تمام محکموں میں ترقی کے عمل کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے ۔ تمام افسران و اہلکاران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ محکموں کوآپریٹو کا تشخص اجاگر ہو اور وہ مستقبل کا اہم ادارہ بن کر دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل کا کردار بنے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے بائی لاز کی خلاف ورزی کی ہے کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...