سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عید الاضحٰی صفائی پلان ،آلائشیں اٹھانے کیلئے 165مرکز بنائے جائینگے

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عید الاضحٰی صفائی پلان ،آلائشیں اٹھانے کیلئے 165مرکز ...

  



لاہور(جاوید اقبال) لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے لئے 3روزہ صفائی ایکشن پلان جاری کر دیا ہے جو گزشتہ روز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید نے انٹرنیشنل کمپنی کے انٹرنیشنل کنٹریکٹروں اوز پاک اور البرک کے حوالے کر دیا ہے جنہیں ایکشن پلان پر 24ستمبر تک مکمل تیاری کرنے کا کہا گیا ہے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ خالد مجید کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا ہے ۔ پلان کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے 165مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے کولیکشن پوائنٹس مقرر کئے ہیں ہر ٹاؤن میں آبادی کے تناسب سے 16سے 20کولیکشن پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اسی مرتبہ ضلع لاہور کی ایسی آبادیاں جن کی حدود ریلوے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ ملتی ہیں ان مقامات پر بھی مزید 60کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں لاہور کی 294یونین کونسلوں میں 130کیمپ قائم کئے جائیں گے جاں شہر ی اپنے قربانی کے جانورں کی آلائشیں انتڑیاں پھینک کر جائیں گے، اس مقصد کے لئے ویسٹ اٹھانے کے لئے لاہو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اضافی گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی ہیں جو عید کے تین دن کولیکشن سنٹروں اور کیمپس سے انتڑیاں اور ویسٹ وغیرہ اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے ڈیمپنگ کے لئے لے جائیں گی۔کمپنی گھر گھر قربانی کے جانوروں کا ویسٹ ڈالنے کے لئے ساڑھے 8لاکھ پیلے رنگ کے پلاسٹک کے تھیلے فراہم کرے گی ۔ اس کے لئے کمپنی نے عید کے تینوں دن اپنے 11ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ الیکشن پلان کے مطابق مانیٹرنگ کے لئے ٹاؤن کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ آپریشن کی نگرانی اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لئے سیکرٹری بلدیات ، ڈی سی اوز ، اراکین اسمبلی کو خطوط روانہ کئے گئے ہیں جنہیں کہا گیا ہے کہ وہ خود ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کریں اس حوالے سے ایم ڈی خالد مجید سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ عید الاضحی آپریشن کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے کر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، عید کے تینوں دنوں کمپنی میں ایمرجنسی نافذ رہے گی تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اس مرتبہ تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں، ریلوے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں کو بھی قربانی کے جانوروں کا ویسٹ اٹھانے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں یہ لوگ قبل ازیں اپنے علاقوں کی گندگی شہر کی حدود میں پھینک دیتے تھے اسی مرتبہ ان کا فضلا اٹھانے کے لئے 60کولیشکن پوائنٹ ان کے علاقوں کی حدود کے باہر بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے کمپنی کا کنٹرول روم کام کرے گا جہاں آنے والے شکایات کا 30فٹ کے اندر ازالہ کیا جائے ایم ڈی نے کہا کہ اس مرتبہ شہر میں قربانی کے بڑے جانوروں کی تعداد چھوٹے جانوروں سے ڈبل ہے لہٰذا عید کے موقع پر شہری 20ہزار ٹن اضافی فضلا پیدا ہونے کا امکان ہے جسے تین دن 24گھنٹے تین شفٹوں میں اٹھایا جائے گا۔ اسی دوران عملہ الرٹ رہے گا جو شہری کمپنی کی طرف سے فراہم کردا بیگوں میں فضلا وغیرہ ڈال کر اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں سرکاری عملہ خود بخود اٹھا کرلے جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...