ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے داخلوں کاشیڈول

ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے داخلوں کاشیڈول

  



لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انتظام ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن سالانہ امتحان2015ء میں طلباء اور طالبات کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چودھری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ5اکتوبر2015ء ہے ۔دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ09اکتوبر 2015 ہے ۔

سنگل فیس 2750اور دوگنا فیس 5500روپے مقرر کی گئی ہے ۔داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں ۔داخلہ فیس مقرر کردہ برانچوں میں بینک چالان پر جمع کرانا ہو گی ۔بینک ڈرافٹ بینکرز چیک،پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے۔اگر کوئی پرنسپل یا طالب علم مطلوبہ فیس سے کم رقم جمع کراتا ہے تو اسے کم جمع کرائی گئی فیس یکمشت تین بار جمع کرانا ہو گی بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوگی۔تمام امیدواران اپنے داخلہ فارم متعلقہ کالج کے پرنسپل کی وساطت سے جمع کرائیں۔امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...