محکمہ شہری دفا ع نے عید الاضحی کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
لاہور(اپنے نمائند ے سے)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے شعبہ سول ڈیفنس نے عیدالضحیٰ کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، ایک ہزار سے زائد رضاکارپولیس اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ،ذرائع کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے شعبہ سول ڈیفنس نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایات کی روشنی میں عیدالضحیٰ کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بخوبی نبرد آزما ہونے کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق لاہور کے تمام اہم مقامات جن میں بادشاہی مسجد ، داتا دربار،چڑیاں گھر،لاہور میوزیم،سفاری پارک،جامعہ نعیمیہ تفریحی مقامات وغیرہ کے ساتھ مساجد ،امام بارگاہوں اور عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار سے زائد رضاکارپنجاب پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ،جس کی ضلعی سطح پر سربراہی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر اور ڈویژن سطح پر ڈویژنل وارڈن کریں گے ، سول ڈیفنس کے شعبہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ،تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں تیز رسپونس کے لئے اہلکاروں کی کمی نہ ہوڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی کہ کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے ۔