محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم حیثیت رکھتا ہے،رانا محمود

محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم حیثیت رکھتا ہے،رانا محمود

  



لاہور(پ ر)مرکزی صدرنیشنل لیبر فیڈریشن رانا محمود علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کارویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے اور انھوں نے ہمیشہ محنت کش طبقہ کو نظرانداز کیا ہے ۔محنت کش کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم حیثیت رکھتا ہے کارخانوں فیکٹر یوں کا پہیہ اسی کی محنت سے رواں د واں ہے مگر بدقستمی سے ایسے ہمیشہ نظر انداز کیاگیان کے حا لا ت زندگی بہتر بنانے کے لیے حکمرانوں نے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔اور ہر دور میں جھوٹے وعدوں اور تسلیوں سے پہلا یا گیا صوبائی و قومی ممبران کی تنخواہوں میں 90فیصد ہو جاتا ہے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جاتا ہے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاری یہی وجہ ہے کہ محنت کش طبقہ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے مہنگائی نے اعوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ضروریات زندگی کی تمام اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گی ہیں ۔ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو کیا ہے تنخواہیں اتنی قلیل ہے کہ جس سے گزارہ نہ ممکن ہو گیاہے رانا محمود علی خان نے کہا کہ جلد از جلد تمام ملازمین کی تنخواہوں میں خاظر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ غریب اعوام دو وقت کی روٹی کھا سکے ۔

غریب طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبہ ہوا ہے حکومت کم از کم اجرت پرعمل دراآمد کو بھی یقینی بنائے وعدوں کے باوجود بڑھاپا پینشن میں بھی مقول اضافہ نہیں کیا گیا اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ڈر ہے کہ تقریباً 6کڑوڑ مزدور اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہو گے تو یہ ایک بہت بڑی تحریک بن جائے گی اس موقع پر ملک عبد العزیز ڈاکٹر عمر سعود اور امین منہا س بھی ان کے ساتھ شریک تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...