عمران خان کو (ن) لیگ فوبیا ہو چکا ہے،عبدالکریم خان آسی

عمران خان کو (ن) لیگ فوبیا ہو چکا ہے،عبدالکریم خان آسی

  



لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو (ن) لیگ فوبیا ہو چکا ہے،این اے122میں ایاز صادق کی جیت یقینی ہے ملک میں جلاؤ گھیراؤ سے سیاست کو پروان چڑھانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے،خیبر پختوانخواہ کے عوام دہشتگردعوں کے رحم و کرم پر ہے مگر دھرنا لیڈر کو تنقید برائے تنقید سے فرصت نہیں مل رہی،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس آزادانہ طور پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے این اے 122کے الیکشن بھی پنجاب پولیس کی نگرانی میں ہونے چاہیے ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پی کے سے قدر بہتر ہے ایک حلقے کا الیکشن کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو رینجر یا فوج کی ضرورت نہیں ہے،عمران خان کو ابھی سے شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ شور مچا رہے ہیں ،مگر اب یہ الیکشن ہو کر رہے گا اور حلقہ کی عوام ثابت کرے گی ایاز صادق ان کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...