شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردوں کی پیوند کاری اہم کارنامہ ہے،سلمان رفیق

شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردوں کی پیوند کاری اہم کارنامہ ہے،سلمان رفیق

  



لاہور ( جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صوبے میں مہلک امراض کی روک تھام (Prevention) اور علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے 50 اور گردوں کی پیوند کاری کے532 آپریشن کرنے پر ہسپتال کے سرجنز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیح زید ہسپتال کو سرجری اور ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں ایک منفرد مقام حاصل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے 51 آپریشن اور گردے کی پیوند کاری کے 500 سے زائد آپریشن کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئر مین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان ، پروفیسر طارق علی بنگش ، پروفیسر عامر لطیف ، پروفیسر فیصل مسعود ڈار ، پر و فیسر حافظ شہزاد اشرف کے علاوہ ڈاکٹرز ، نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب میں جگر کی پیوند کاری کرا کے صحت یات ہونے والے مریضوں نے خصوصی طو رپر شرکت کی ۔ پروفیسر طارق بنگش نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں پبلک ہیلتھ کی سہولیات کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس بی اورسی تیزی سے پھیل رہا ہے اس وقت 16 لاکھ افراد کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر طارق بنگش نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال جگر کی پیوند کاری کے حوالے سے ایک Success story بن چکا ہے اور جگر کی پیوند کاری کے 83 فیصد آپریشن کامیاب ہو ئے ہیں ۔ یہ شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فرید احمد حان نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ہونے والے 51 لیور ٹرانسپلانٹ میں سے 32 مریضوں کے اخراجات وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے برداشت کئے ہیں ان مریضوں میں خیبر پختونخواہ کے 2 مریض بھی شامل ہیں ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...