پاکستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے،ہیومن رئٹس ویلفیئر فورم

پاکستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے،ہیومن رئٹس ویلفیئر فورم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر )ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدر افتخارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جبکہ پاک فوج کے آفیسرز اور جوان اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں پوری قوم فوج کو پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی ضامن سمجھتی ہے اور پوری قوم مسلح افواج کی جرات، شجاعت، بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک فوج آفیسرز اور جوانوں نے پشاور کے نوحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کو ناکام بنا کر اور حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو واصل جہنم کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج ہی پاکستان کی بقا ء،سلامتی اور تحفظ کی ضامن ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ جاری آپریشن ضرب ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...