حکومت پنجاب نے 784 ملین روپے سپیشل ایجوکیشن کی ضلعی سکیموں کیلئے مختص کئے ،آصف سعید

حکومت پنجاب نے 784 ملین روپے سپیشل ایجوکیشن کی ضلعی سکیموں کیلئے مختص کئے ،آصف ...

  



لاہور( خبرنگار) حکومت پنجاب نے 784 ملین روپے سپیشل ایجوکیشن کی ضلعی سکیموں کے لئے مختص کئے ہیں جو خصوصی افراد کے تعلیمی اور بحالی سینٹروں کی تعمیر و قیام پر خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹرز مختلف این جی اوز کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے گزشتہ روز سپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔ یہ کمیٹی بحالی سنٹروں کے قیام کے سلسلے میں مختلف این جی اوز سے کوارڈینیشن کے فرائض سرانجام دے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر سرکاری سماجی تنظیمیں معذور افراد کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ این جی اوز نے پاکستان میں مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کی ہے جو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے معذور /خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے این جی اوز کو حکومتی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4