ٹیچر ٹریننگ ورکشاپس سے اساتذہ کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے، پروفیسر ایف ایم کیفی

ٹیچر ٹریننگ ورکشاپس سے اساتذہ کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے، پروفیسر ایف ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس سے سیکریٹری لاہور بورڈ نے خطاب کیا۔ پروفیسر ایف۔ایم کیفی نے بڑے خوبصورت انداذ میں موجودہ حالات میں ٹیچرزکے فرائض،لیکچرپلان،امتحانات کی تیاری،کورس کوریج،کلاس ٹیسٹ جیسے موضوع پر تین گھنٹے پر مشتمل تفصیلی لیکچر دیا۔انہوں نے حطاب میں کہا کہ ایک اچھا ٹیچر حالات حاضرہ پر مکمل نظر رکھتا ہے۔اپنا لیکچر مکمل تیار کرتا ہے۔ٹیچرز کی ایک سے زائد کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔وقت پر کورس مکمل کروا کر اس کی دھرائی بھی کرانی چاہیے۔کلاس ٹیسٹ لینے چاہیے اور انہیں چیک کر کے واپس بھی کرنے چاہیے۔ملٹی میڈیا کا استعمال لیکچر میں نیا اندازلے کر آ یا ہے ضرورت پڑے تو اس کا سہارہ بھی لینا چاہیے۔وقت کی پابندی صاف ستھرالباس اور مناسب الفاظ کا چناوٗ اچھے ٹیچرکی بنیادی خصوصیات ہیں۔ان پر عمل کرنا چاہیے۔پروگرام کے آخر میں معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔