سرگودھا یونیورسٹی کے ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول

سرگودھا یونیورسٹی کے ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی کے داخلہ فارم جمع کرانے کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انتظام ایڈوانس ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی سالانہ امتحان2015ء میں طلباء اور طالبات کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چودھری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ05اکتوبر2015ء ہے ۔دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ09اکتوبر 2015 ہے ۔ سنگل فیس 4000/-اور دوگنا فیس 8000/-روپے مقرر کی گئی ہے ۔داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں ۔

داخلہ فیس مقرر کردہ برانچوں میں بینک چالان پر جمع کرانا ہو گی ۔بینک ڈرافٹ بینکرز چیک،پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے۔اگر کوئی پرنسپل یا طالب علم مطلوبہ فیس سے کم رقم جمع کراتا ہے تو اسے کم جمع کرائی گئی فیس یکمشت تین بار جمع کرانا ہو گی بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوگی۔تمام امیدواران اپنے داخلہ فارم متعلقہ کالج کے پرنسپل کی وساطت سے جمع کرائیں۔امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...