جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی پر ’’اجتماعی قربانی‘‘کی تمام تیاریاں مکمل

جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی پر ’’اجتماعی قربانی‘‘کی تمام تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی کے موقع پرہونے والی ’’اجتماعی قربانی‘‘کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔رواں برس جامعہ نعیمیہ میں250سے زائد گائے اور اونٹ ذبح کئے جائیں گے۔عید الاضحی کی نماز6:45بجے اداکی جائے گی۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی اسلام کے فلسفہ قربانی کے عنوان پر خطبہ عید الاضحی دیں گے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق اجتماعی قربانی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل د یدی گئی ہے۔امسال جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام قربانی کی کھالوں کے لئے صوبائی دارالحکومت میں50سے زائد مقامات پرکیمپ لگائے جائیں گے۔جبکہ مرکزی کیمپ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامع مسجد چوک دالگراں ،جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ اور جامع مسجد نصرت الاسلام کینٹ میں لگائے جائیں گے۔ترجمان نے بتایاکہ جامعہ نعیمیہ حکومت پنجاب کی طرف سے کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی کاخیرمقدم کرتاہے۔امن وامان کے قیام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو جامعہ نعیمیہ کے شیوخ الحدیث،اساتذہ ،طلباء وطالبات اورانتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔




جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد،مدارس اور علماء ومشائخ ملکی سلامتی کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔