وزیر اعظم کا کسان پیکج زرعی ترقی کا ضامن ہے،لئیق احمد سندھو

وزیر اعظم کا کسان پیکج زرعی ترقی کا ضامن ہے،لئیق احمد سندھو

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ن)کے سینئر راہنماء اور یونین کونسل 24سے امیدوار برائے چیئرمین لیئق احمد سندھو ، نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کسان پیکچ ملک میں زرعی ترقی کا ضامن ہے اس سے نا صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ کسانوں کو درپیش مسائل کا بھی خاتمہ ہو گا ،تحریک انصاف اور عوام کے مسترد شدہ لوگ کسانوں کو اکسا کر ملک میں ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں ایٹمی ،دفاعی ،معاشی دھماکوں کے بعد زرعی دھماکہ کرکے ملک کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف الزامات کی سیاست کرکے پاکستان کی باشعور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کرنے کے نت نئے طریقے اور بہانے تلاش کرنا تحریک انصاف کے قائدین کا وطیرہ بن چکا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاست کو خدمت اور عباد ت سمجھتا ہوں اور انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،علاقہ بھر کی عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ،خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پڑھا لکھا پنجاب کے تحت نوجوانوں کو بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو روزگار بھی میسر آرہے ہیں یہی وجہ ہے تبدیلی کا نعرہ سونامی کی لہروں میں بہہ گیا اور بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر کے عوام مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کروائیں گے ، اسی طرح امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل 24 سید مسکین شاہ،میاں اکرم نوشاہی اور شاہد محمود کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت تمام وسائل بھروئے کار لارہی ہے مسلم لیگ (ن)بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...