این اے122میں مسلم لیگ(ن) کے ورکروں کی ریلی

این اے122میں مسلم لیگ(ن) کے ورکروں کی ریلی

  



لاہور ( پ ر ) حلقہ 122 یوسی88 اچھرہ بابا اعظم چوک سے لے کر ندیم شہیدتک مسلم لیگ (ن ) کے سینئرورکر اور سابقہ نائب ناظم چوہدری محمد نعیم اور زاہد حسین کمبوہ کی قیادت میں ایک زبردست ریلی نکال کر سابقہ قومی سپیکر ایاز صادق اور سابقہ ایم پی اے حافظ نعما ن اور اختررسول پر پھولوں کی پیتاں نچاور کر کے استقبال کیا گیا۔ ریلی میں نوجوان اور عورتیں اور بچوں نے شرکت کی ۔ ریلی میں سابقہ کونسلر اور سابقہ ناظم نے بھی شرکت کی ۔ ایاز صادق نے ریلی کے شرکا کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ کے فضل کرم سے یقین ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی میری جیت ممکن ہے ۔اس لیے میں دوبارہ عوام کی عدالت میں آیاہوں انشااللہ کبھی بھی پیسوں سے کسی کو خریدانہیں جاسکتا میں نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری پر یقین کیا ہے اس موقعہ پر چوہدری محمد نعیم نے شرکا سے کہا کہ حلقہ122 مسلم لیگ ن کا ہے اور ووٹ ایاز صادق کا ہے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔ مسلم لیگ کے سینئرورکر زاہد حسین کمبوہ جوکہ اچھرہ کی مشہور شخصیت صباح کیبل کے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت معصوم ہیں لیکن ان کی پارٹی کے اندر لوگوں کے اوپر بھی کیسز بنے ہوئے ہیں عمران خان کو دوسرو ں کے عیب نظر آتے ہیں اپنی پارٹی کے اندر لوگ نظرکیوں نہیں آتے۔ سابقہ کونسلر وحید بٹ نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے عمران خا ن کو اللہ تعالیٰ نے اتنی عزت دی تھی سیاست میں آکر اپنی عزت گنوا چکے ہیں ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...