سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ ٹریننگ کا تیسرا مرحلہ مکمل

سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ ٹریننگ کا تیسرا مرحلہ مکمل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ ٹریننگ کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی گارڈز نے سب انسپکٹر ساجد علی کی زیر تربیت جدید اسلحہ سے فائرنگ کی تربیت حاصل کی اور اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے سب انسپکٹر ایلیٹ فورس ساجد علی نے کہا کہ جامعہ سرگودھا کا سیکیورٹی ونگ دیگر شعبوں کی طرح انتہائی فعال اور مستعد ہے۔

۔

اور اس کے سیکیورٹی گارڈز میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں۔ اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر ملک نذر محمد نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدا کرم چودھری کی ہدایت پر یونیورسٹی کے گارڈذ کی خصوصی مرحلہ وار تربیت کی جا رہی ہے نیز اس سلسلے میں تمام سیکیورٹی گارڈز کو جدید اسلحہ بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس موقع پر افسر تعلقاتِ عامہ محمد عثمان نے ایلیٹ فورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ یونیورسٹی کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...