عید الاضحی سے قبل مہنگائی کا طوفان تشویشناک ہے،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی

عید الاضحی سے قبل مہنگائی کا طوفان تشویشناک ہے،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے اپنے انتخابی حلقہ PP-156کے مختلف وارڈز سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور بازار میں روز مرہ استعمال کی سبزیاں، پھل ، گھی،چینی اور دالیں یک دم غریبوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوگئی ہیں ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے وزیرِ اعلیٰ اور حکومت پنجاب کی گڈ گورنس کے کھوکھلے دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ عیدالاضحی کے جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اس لئے غریب آدمی تو کیا متوسط اور سفید پوش لوگ بھی پریشان ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1