فیسوں میں اضافہ روکنا حکومت کا احسن اقدام ہے، علی پرویز

فیسوں میں اضافہ روکنا حکومت کا احسن اقدام ہے، علی پرویز

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کی جانب بے تحاشہ فیسوں میں اضافہ کو روکنا اور اس ضمن میں آرڈینس جا ری کر نا پنجا ب حکومت کا احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسوں کے خلاف احتجاج کر نے واے والدین نے فیسوں کو کم کرنیکے آرڈینس کے جاری ہونے پر گلبرگ کے ایک ہو ٹل میں علی پرویز،سحر سلیمی اور شیبا قیصر نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

پنجاب حکومت خصوصاوزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر برائے تعلیم پنجاب رانا مشہود نے فیسوں کے حوالے سے ان کے مسئلہ کو فوری طور پر سنا ۔ اور والدین کی شکایات کو سننے کے لئے لاہور شہر کے پانچ مقامات پر شکایات سیل بنائے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ والدین نے اس امر کا اظہار کیاہے کہ جس طرح فیسوں کو کم کرنے کا آرڈینس جاری کیا گیاہے اس پر عمل درآمد کے لئے بھی وہ پوری طرح پرامید ہیں۔ والدین نے پنجاب حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کو بھی سکولوں کے فیسوں کے تعین کے لئے بنائی گئی ضلع اور تحصیل کی کمیٹوں میں شامل کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...