جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے،علامہ یوسف اعوان

جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے،علامہ یوسف اعوان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کاکریڈٹ پیپلزپارٹی اور اس کی لیڈر شپ کوجاتا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت کامیڈیا ٹرائل اور ہمارے راہنماؤں کوہراساں کرنے کاسلسلہ فوری طور پر بندکیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر مزدوراورکسان پیپلزپارٹی کاترجمان ہے اورہماری احتجا جی تحریک کاہراول دستہ ہے ۔

ہم کسانوں مزدورں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے حکومت نے کسانوں اور مزدورں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے بلکہ حکومت تو ایسی پالیساں بنا رہی ہے کہ جن سے ان طبقات کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور عوامی قوت رکھنے والی جماعت ہے جو کسی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے ہمیں کرسی سے نہیں بلکہ عوام سے مہبت ہے اور عوام ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...