حکومت بجلی چوروں کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن کرے،میاں کامران

حکومت بجلی چوروں کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن کرے،میاں کامران

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق )کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے وزارت پانی و بجلی کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بجلی چوری میں 75فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صرف رپورٹ تک اکتفا نہ کرے بلکہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی سزا عوام کو بلوں میں اضافہ کرکے دی جارہی ہے اوور ریڈنگ اور بجلی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

جس وجہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی سفید پوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگی بجلی بھی چوری کی ایک اہم وجہ ہے حکومت سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم تعمیر کرے ۔اس سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی میسر ہوگی جس سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی مہیا ہوسکے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...