آرمی چیف ناقابل تسخیر پاکستان کی علامت بن چکے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

آرمی چیف ناقابل تسخیر پاکستان کی علامت بن چکے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم کیلئے نواز زرداری برانڈ جمہوریت ناقابل قبول ہے۔ سپہ سالا ر سے قوم کی والہانہ محبت نیک شگون ہے کرپشن جمہوریت کی نفی ہے۔ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان کے عملی نتائج سامنے نہیں آئے سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کی تبلیغ روکی جائے۔ جنرل راحیل شریف نا قابل تسخیر پاکستان کی علامت بن چکے ہیں حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سیاسی قیادت مجبو راََ نیشنل ایکشن پلا ن کی حمایت کررہی ہے۔ نیب کو سیاسی اثر سے پاک کیا جائے اور این آر او کے کیس بھی ری اوپن کئے جائیں۔ کرپشن ریاست کیلئے دیمک بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ دہشتگردی و کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ کے سلسلہ میں جامعہ انوار مدینہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد یقینی بنائے۔ حکمران جماعت کے امیدوار سرکاری ذرائع اور وسائل استعمال کررہے ہیں۔ بھارت ہمارے خلاف ہر محاذ پر سر گرم ہے لیکن ہماری کو ئی خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی ۔ ناکام حکومتی منصوبو ں کی فہرست لمبی ہو تی جارہی ہے۔ شہدائے پشاور کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکمران اور ان کے خاندان ملکی خزانہ کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...